10:43 , 9 نومبر 2025
Watch Live

صہیونی فورسز کے غزہ بھر میں فضائی حملے جاری، مزید اڑتیس فلسطینی شہید

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام، صہیونی فورسز نے معصوم بچوں سمیت مزید اڑتیس فلسطینی شہید کر دیے۔ امریکہ کی بھی یمن پر وحشیانہ بمباری، آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

صہیونی فورسز کے غزہ بھر میں فضائی حملے جاری، غزہ سٹی اور المواسی پناہ گزین کیمپ پر بھی اندوہناک بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

ادھر امریکہ کی یمن میں دارالحکومت صنعا میں بمباری سے سات افراد شہید اور بیس زخمی ہوگئے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے جواب میں اسرائیل پر میزائل حملہ کیا، مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

دوسری جانب حماس نے تمام اسرائیلیوں کو رہا کرنے کی حامی بھر لی۔ حماس رہنما طاہر النانو کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے، صہیونی فوج کے مکمل انخلا اور انسانی امداد کی فراہمی کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کو تیار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں جنگ بندی مذاکرات کے دوران حماس کے سامنے ایک اور مسودہ رکھا گیا ہے جس کے تحت دس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION