07:25 , 9 نومبر 2025
Watch Live

‘‘علیزے شاہ کا عیدالاضحیٰ پر جذباتی پیغام: ’’قربانی کی روح کو سمجھنے کی ضرورت ہے

‘علیزے شاہ

معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک حساس اور جذباتی پیغام جاری کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا۔ اداکارہ نے نہ صرف قربانی کی سنت کی اہمیت کو تسلیم کیا بلکہ جانوروں کے جذبات اور ان کے حقوق پر بھی روشنی ڈالی۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے لکھا:

’’کافی عرصے سے میرے دل میں یہ بات تھی۔ میں جانتی ہوں قربانی ایک سنت ہے، حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یادگار ہے۔ لیکن کیا ہم اس کی روح کو برقرار رکھ پا رہے ہیں؟‘‘

انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ قربانی کے جانوروں کی تصاویر اور ویڈیوز میں احتیاط برتیں:

’’خون آلود تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں، جانوروں کے خوف اور درد کو میمز نہ بنائیں، قربانی کے جانوروں کے سائز اور تعداد کے فخریہ پوسٹس کے بجائے عاجزی کو فروغ دیں۔‘‘

علیزے شاہ نے جانوروں کے احساسات کا احترام کرنے کی تاکید کی:

’’میں ہر سال سڑکوں پر بہتے خون اور جانوروں کی آنکھوں میں خوف دیکھتی ہوں۔ وہ بول نہیں سکتے، لیکن محسوس ضرور کرتے ہیں۔ کیا ہم ان کے جذبات کا احترام نہیں کر سکتے؟‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا پیغام کسی کے عقائد پر تنقید نہیں بلکہ ایک نرم دل سے نکلی اپیل ہے:

’’اسلام ہمیں رحم دلی اور احترام کا درس دیتا ہے۔ کیا ہم اسی روح کے ساتھ قربانی کا عمل انجام دے سکتے ہیں؟‘‘

اپنے پیغام کے اختتام پر علیزے نے لکھا:

’’یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے۔ آپ اس سے اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن مجھے یہ بات کہنی تھی جو میرے دل پر بوجھ بنی ہوئی تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION