08:53 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بانی سے کہا جا رہا ہے کہ وہ حکومت کو تسلیم کریں اور 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگیں، علیمہ خان

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ حکومت کو تسلیم کریں اور 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے، ہر طرف عمران خان کی 5 جون کو ممکنہ رہائی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے واضح کر دیا ہے کہ عمر ایوب تحریک کی قیادت کریں گے اور سلمان اکرم راجہ پارٹی فیصلوں پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتی ہے، لیکن کیا مذاکرات کرنے والے چاہتے ہیں کہ عمران خان سب کچھ ترک کر دیں؟

انہوں نے بتایا کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اہم سماعت ہے، اگر کل نہ سنی گئی تو کیس ستمبر تک لٹک سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا انسان پلان کرتے ہیں، مگر اللہ کا پلان سب پر غالب ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION