02:24 , 10 نومبر 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی ملک کی خاطر مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کے مفاد میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بے گناہ جیل میں ہیں، ان کا جرم صرف قانون کی حکمرانی اور خودمختار پاکستان کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کی بنیاد انصاف تھی، اور پاکستان کو بھی اسی اصول پر چلنا ہوگا۔

علی امین نے موجودہ صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں نے تباہی مچائی۔ تحریک انصاف کی قیادت کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور جلسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کارکنوں کو مشورہ ہے کہ ایسی تنقید سے بچیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن پر قابو پا کر صوبے کو مالی طور پر مستحکم بنایا گیا ہے اور آج یہ ملک کا امیر ترین صوبہ ہے۔

اختتام پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ "اگر قوم کے حق، سچ اور آزادی کی بات آئی تو ہر شخص سڑک پر نکلے گا، کیونکہ ہم اپنے بچوں کو غلام پاکستان میں نہیں چھوڑ سکتے۔”

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION