12:34 , 27 جولائی 2025
Watch Live

عوام کیلئے بڑی خوشخبری! بجلی کے نرخوں میں کمی؟

بجلی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے اپریل سے جون 2025 تک بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1.71 روپے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، جس کا مقصد مہنگائی کے دباؤ سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

نیپرا کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے دوران جاری ہونے والے بجلی کے بلوں پر ہوگا، جس سے لاکھوں گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

تاہم نیپرا نے واضح کیا ہے کہ لائف لائن صارفین — یعنی وہ صارفین جو بہت کم یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں اور پہلے سے رعایتی نرخوں پر بجلی حاصل کر رہے ہیں — اس ریلیف سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے اس حوالے سے 4 اپریل 2025 کو عوامی سماعت بھی کی تھی، جس کے بعد اس کمی کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION