12:27 , 9 نومبر 2025
Watch Live

عوام کے لیے احتیاطی تدابیر۔۔ ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری!

پاکستان میں رواں سال کی پہلی شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا آغاز ہو چکا ہے، جس پر محکمہ موسمیات نے شہریوں کے لیے ملک گیر انتباہ جاری کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق 15 مئی سے 20 مئی تک ملک کے بیشتر علاقے شدید گرم اور خشک موسم کے زیرِ اثر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث سندھ، جنوبی پنجاب، اور بلوچستان کے علاقے دن کے وقت غیر معمولی حدت کا شکار رہیں گے۔

اسی دوران بالائی اور وسطی پاکستان جیسے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔ اسلام آباد اور ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہونے سے برف کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جو ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

موسمی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ 19 اور 20 مئی کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو سکتا ہے، جو بالائی علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا باعث بنے گا۔ تاہم، یہ سسٹم صرف مخصوص علاقوں تک محدود رہے گا۔

عوام کے لیے احتیاطی تدابیر:

  • دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں

  • زیادہ پانی پئیں اور ہلکے کپڑے پہنیں

  • بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں

  • گرمی سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کو فعال رکھا جائے

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION