05:17 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ سعودی عرب میں حج 5 جون اور عید 6 جون کو متوقع ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 27 مئی کو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ اس روز چاند کی عمر 11 گھنٹے ہو گی، جبکہ 28 مئی کو یہ 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رؤیت کے واضح امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں امارات فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق عید جمعہ 6 جون کو متوقع ہے، اور 5 سے 8 جون تک عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

کویت میں بھی 5 سے 8 جون تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، جبکہ 9 جون آرام کا دن اور 10 جون سے معمولات زندگی بحال ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION