02:23 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ملک میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور: ملک میں عید الاضحیٰ کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الاضحیٰ سات جون کو منائی جائے گی۔ حکام زونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق لاہور، کراچی اور پشاور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے شریک ہوئے۔

مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے، جہاں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد انہیں مرکزی کمیٹی کو پہنچایا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ بروز ہفتہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION