10:28 , 10 نومبر 2025
Watch Live

عید کی چھٹیاں منسوخ، اب صرف 1 چھٹی ہوگی

لاہور: رواں سال کے بجٹ کی تیاری کے باعث وزارت خزانہ کے ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو عید کی صرف 1 چھٹی ہوگی۔ وزارت خزانہ کے بجٹ سے متعلقہ ملازمین صرف 7 جون کو چھٹی کریں گے۔ وزارت خزانہ کے ملازمین 6 جون، 8 جون اور 9 جون کو کام کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 9 جون کو قومی اقتصادی سروے اڑھائی بجے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ کی تاریخ میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION