08:33 , 9 نومبر 2025
Watch Live

’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ کا پہلے ہی ہفتے 51 ملین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس

ہالی ووڈ کی مشہور ہارر تھرلر فرنچائز ’فائنل ڈیسٹینیشن‘ کی نئی فلم ’بلڈ لائنز‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 51 ملین ڈالرز کما کر تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 16 مئی کو ریلیز ہونے والی یہ فلم شائقین کو بے حد پسند آئی ہے اور اسے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ فرنچائز کی 14 سال بعد ریلیز ہونے والی نئی فلم ہے اور مجموعی طور پر چھٹی فلم ہے۔

یہ فلم ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم بھی ہے، جو گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے۔

کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو پُراسرار اور خوفناک حادثات کا شکار ہوتا ہے۔ مرکزی کردار میں ایک کالج طالبہ اپنی دادی کی مدد سے اس خونی سلسلے کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، جس سے فلم کا تجسس خاظر خواہ بڑھ جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION