11:15 , 9 نومبر 2025
Watch Live

فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے۔ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیکرٹری داخلہ کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وہ بچے ہیں جنہیں 21 مئی کو بھارت کے حکم پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، کئی بچے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ فتنہ الہندوستان نے بلوچستان میں نہتے مزدوروں کا قتل عام کیا۔ فتنہ الہندوستان نے 7حجاموں کو دہشت گردوں کے ذریعے ذبح کرایا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے۔ بھارت گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ مختلف گرفتار دہشت گردوں نے بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا ہے۔ کلبھوشن یادیو نے اپنے اعترافی بیان میں تمام تر حقائق بتائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2009 میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کا ڈوزیئر اقوام متحدہ میں پیش کیا۔ 2016 میں بھی بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION