01:48 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بھارت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے برتر ہے، برطانوی صحافی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے برتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے جدید ہتھیاروں پر اربوں ڈالرز خرچ کیے لیکن پھر بھی وہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں کامیاب نہ ہوا۔

اتھرجان کے مطابق، بھارت نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کی سرزمین پر حملہ کیا، لیکن پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور فضائی برتری نے بھارت کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

یاد رہے کہ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے بھی حالیہ سیز فائر کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION