09:21 , 8 نومبر 2025
Watch Live

عالمی میڈیا کا بھارت کیخلاف پاکستان کی فضائی برتری کا اعتراف

اسلام آباد: عالمی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ” نے پاک فوج کی تاریخی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے خلاف پاکستان کی فضائی برتری کا اعتراف کیا ہے۔

جریدے کے مطابق، پاکستان کی فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا، جس میں پانچ بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ "دی نیشنل انٹرسٹ” نے کہا کہ رافیل طیاروں کا تباہ ہونا بھارت کیلئے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، پاکستان کی عسکری حکمت عملی اور دفاعی طاقت نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے، اور حالیہ فتح پاک فوج کی طاقت اور حکمت عملی کی ایک روشن مثال ہے۔

دوسری جانب، بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری رہا، جس کا ڈی ڈبلیو (ڈوئچے ویلے) نے فیکٹ چیک کیا۔ سیالکوٹ پر حملے کی جو ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، وہ مبینہ طور پر جھوٹ پر مبنی نکلی اور ایک ماہ پرانی ممبئی کے گیس دھماکے کی ویڈیو تھی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION