03:46 , 11 نومبر 2025
Watch Live

فن ایلن نے ٹی20میں ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

Finn-Allen-Smashed-19-Sixes-in-MLC-Opener

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے میجر لیگ کرکٹ  میں سان فرانسسکو یونی کارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر سب کو حیران کر دیا۔

یہ شاندار کارکردگی واشنگٹن فریڈم کے خلاف میچ میں سامنے آئی، جہاں ایلن نے صرف 51 گیندوں پر 151 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کا ایک اننگز میں 18 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

فن ایلن نے صرف 49 گیندوں پر 150 رنز مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ مزید برآں، وہ پہلے نیوزی لینڈر بن گئے جنہوں نے صرف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION