06:41 , 27 جولائی 2025
Watch Live

فیلڈ مارشل ایران کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور وہ موجودہ صورتحال سے خوش نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایران کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، شاید دوسروں سے بہتر، اور وہ موجودہ صورتحال سے خوش نہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایران اور اسرائیل دونوں کے معاملات سے بخوبی واقف ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے صدر ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی میں مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا، جبکہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی امن کوششوں اور انسداد دہشتگردی میں کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ سٹیو ویٹکوف شریک تھے، جبکہ فیلڈ مارشل کے ساتھ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی تجارتی معاہدے، کرپٹو کرنسی، توانائی، معدنیات، اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انسداد دہشتگردی میں تعاون جاری رکھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION