02:52 , 9 نومبر 2025
Watch Live

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان نیول اکیڈمی میں شرکت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان نیول اکیڈمی میں شرکت

کراچی — پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر، کراچی میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے فیلڈ مارشل کو سلامی پیش کی جبکہ انہوں نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

تقریب میں 123ویں مڈ شپ مین کورس اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے کیڈٹس نے تربیت مکمل ہونے پر پاس آؤٹ کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران کیڈٹس سے وفاداری اور قومی ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا۔ تقریب میں پاکستان بحریہ کے اعلیٰ حکام، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹ عبدالرحمٰن کو اعزازی شمشیر سے نوازا، جو تقریب کا ایک اہم لمحہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کیڈٹس قوم کا فخر ہیں اور مستقبل میں ملکی سلامتی و دفاع میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION