03:32 , 28 جولائی 2025
Watch Live

فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ختم۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ٹرمپ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

پاکستانی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ایک منفرد واقعہ ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی امریکی صدر نے کسی ملک کے آرمی چیف کے ساتھ براہ راست ملاقات کی اور انہیں ظہرانے پر مدعو کیا۔

اس سے قبل، جنرل پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت میں امریکی صدور سے ملاقاتیں کیں، لیکن وہ ملاقاتیں بحیثیت صدر تھیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یہ ملاقات اس لحاظ سے خاص ہے کہ اس میں سویلین قیادت موجود نہیں تھی، اور صرف آرمی چیف کو مدعو کیا گیا۔ یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION