03:54 , 11 نومبر 2025
Watch Live

چیٹ جی پی ٹی میں "یادداشت” کا نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو اب ایک نیا اور طاقتور میموری (یادداشت) فیچر دے دیا گیا ہے، جس کی بدولت یہ صارفین کی پرانی گفتگو کو محفوظ رکھ کر مستقبل میں ان کا حوالہ دے سکے گا۔

اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ یہ فیچر حیرت انگیز حد تک مؤثر ہے اور اس سے صارفین کو زیادہ ذاتی نوعیت کا تجربہ حاصل ہوگا۔ چیٹ جی پی ٹی اب آپ کی ترجیحات جیسے فیملی ممبرز کی تعداد، پسندیدہ کھانے، یا طرز گفتگو کو یاد رکھے گا۔ اور مستقبل کی چیٹس میں انہی معلومات کی بنیاد پر زیادہ بہتر، تیز اور ذاتی مشورے دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی صارف نہیں چاہتا کہ اس کی باتیں یاد رکھی جائیں تو وہ سیٹنگز میں جا کر یہ فیچر بند کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ فیچر ابتدائی طور پر صرف ماہانہ سبسکرپشن لینے والے صارفین کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔ مفت صارفین کیلئے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ کوئی صارف چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرے گا، یہ سسٹم اتنا ہی بہتر طور پر اس کے انداز اور ضروریات کو سمجھ کر مدد فراہم کرے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION