11:42 , 27 جولائی 2025
Watch Live

لاہور بمقابلہ پشاور! آج کا میچ پلے آف کی جنگ، پلے آف میں کون جائے گا؟

لاہور بمقابلہ پشاور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا اگلا اہم میچ آج پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، جو پلے آف مرحلے کی دوڑ میں ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پشاور زلمی کی حالیہ شکست نے پوائنٹس ٹیبل پر مقابلہ مزید سخت بنا دیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ آج کا میچ صرف دونوں ٹیموں کے لیے ہی نہیں بلکہ دیگر پوزیشنز کے لیے بھی انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

اگر لاہور قلندرز آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ فور میں شامل ہو جائے گی، جس سے ان کے پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

دوسری جانب، اگر بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی میچ میں فتح حاصل کرتی ہے تو اسے تیسرے اور چوتھے نمبر کی پوزیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اگلے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا ہوگا۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق، دونوں ٹیموں کے لیے یہ مقابلہ "ڈو اور ڈائی” کی حیثیت رکھتا ہے، اور شائقین بھی اس سنسنی خیز میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION