12:33 , 9 نومبر 2025
Watch Live

لاہور میں طوفانی ہواؤں کا راج، موٹروے بند

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث موٹر وے ایم 2 کو ٹھوکر سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 کو ٹھوکر سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا۔ موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی شدید طوفان کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION