01:00 , 9 نومبر 2025
Watch Live

لو گرو نے اکشے کمار کی فلم ‘ہاؤس فل 5’ کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم لو گرو نے بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی فلم ہاؤس فل 5 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم نے دنیا بھر سے اب تک 55 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ برطانیہ میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں لو گرو نے 75 ہزار پاؤنڈز کمائے، جب کہ اکشے کمار کی ہاؤس فل 5 صرف 56 ہزار پاؤنڈز پر محدود رہی۔

لو گرو نے برطانیہ میں ریلیز کے 9 دنوں میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 66 ہزار پاؤنڈز (تقریباً 10 کروڑ روپے) کا ریکارڈ بزنس کیا ہے، جو لالی وڈ فلموں کی بین الاقوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی فلم کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ صارفین نے فلم کو "بہترین”، "قابلِ دید” اور "بغیر بیہودہ مناظر کے معیاری تفریح” قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION