11:11 , 9 نومبر 2025
Watch Live

لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی ایمان افروز داستان

طرابلس: لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور القذافی کی حج روانگی کی ایمان افروز داستان نے سب کو حیران کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے لیے ائیرپورٹ پہنچے، مگر ان کے نام میں "قذافی” شامل ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی نے انہیں طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔ تمام گروپ پرواز کر گیا، مگر عامر نے اللہ پر بھروسا رکھتے ہوئے کہا کہ جب تک حج کے لیے روانہ نہیں ہو جاتا، واپس نہیں جاؤں گا۔

اسی دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور وہ دوبارہ ائیرپورٹ آ گیا۔ دو بار مرمت کے بعد بھی پرواز ممکن نہ ہو سکی۔ آخرکار پائلٹ نے حیران کن اعلان کیا کہ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ جہاز عامر قذافی کے بغیر نہیں اُڑے گا۔

اعلان کے بعد عامر کو سیکیورٹی کلیئرنس دے دی گئی اور وہ طیارے میں سوار ہو کر بالآخر حج کے مقدس سفر پر روانہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION