09:29 , 10 نومبر 2025
Watch Live

لیگی کارکنوں نے ایون فیلڈ پہنچنے پر نواز شریف کا شاندار استقبال کیا

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف لوٹن ائیرپورٹ سے ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے۔ ایون فیلڈ پہنچنے پر لیگی کارکنان کی طرف سے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آئے، دونوں پارٹیوں کے ورکرز نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ لندن پولیس پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم لندن میں چند دن قیام کریں گے۔ وہ لندن قیام کے دوران اپنا طبعی معائنہ بھی کروائیں گے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ممکنہ طور پر ورکز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION