11:06 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

متحدہ عرب امارات نے تعلیمی دنیا میں ہلچل مچا دی، AI لازمی مضمون بن گیا!

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ نے تعلیم کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے تمام سرکاری اسکولوں — کنڈرگارٹن سے لے کر گریڈ 12 تک — میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا AI) کو لازمی مضمون بنایا جائے گا۔

اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ نیا نصاب نہ صرف تکنیکی مہارتیں سکھائے گا بلکہ روزمرہ زندگی میں AI کے اخلاقی اور عملی استعمالات پر بھی روشنی ڈالے گا۔

وزارت تعلیم نے ایک مکمل AI نصاب تیار کیا ہے تاکہ طلبہ کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے لیے تیار کیا جا سکے اور انہیں مستقبل کی مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION