01:30 , 28 جولائی 2025
Watch Live

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خراب موسم کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، اور گوجرانوالہ میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں سوات، دیر، پشاور، مانسہرہ، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شمالی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں جوہرآباد میں 8 ملی میٹر بارش جبکہ گلگت بلتستان اور دیر میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ درجہ حرارت سب سے زیادہ جیکب آباد، موہنجوداڑو اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION