02:08 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو مریم نواز کے پی میں داخل نہیں ہو سکیں گی، گنڈاپور کی دھمکی

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خیبرپختونخوا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے توہین عدالت کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر روکا گیا تو دوبارہ درخواست دائر کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام سرکاری امور چھوڑ کر ملاقات کے لیے آئے تھے، لیکن پولیس نے گورکھ پور ناکے پر انہیں روک لیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، اور انہیں سب سے کم ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، حالانکہ عمران خان نے خود انہیں ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا تھا۔

واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، جس کے لیے کئی رہنما بشمول ایم این اے، ایم پی اے اور دیگر افراد جیل کے باہر موجود تھے۔ علی امین گنڈاپور نے پیدل جیل جانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روکا، جس پر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION