01:25 , 9 نومبر 2025
Watch Live

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان اور شیراز کے خلاف عبوری چالان دوبارہ جمع

کراچی: مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے ارمغان اور شیراز کے خلاف عبوری چالان دوبارہ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں 40 سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے اعتراضات کے بعد پولیس نے چالان میں ترامیم کیں اور اسے دوبارہ جمع کرایا، جس کی اسکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے۔

چالان میں بتایا گیا کہ دو عینی شاہدین نے ارمغان اور شیراز کو شناخت کیا ہے، جن کے دفعہ 164 کے تحت بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔ گواہوں نے دونوں کو مصطفیٰ کے قتل میں ملوث قرار دیا۔

چالان کے مطابق، ارمغان نے مصطفیٰ کو اپنے گھر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا، پھر شیراز کے ساتھ مل کر اُسے گاڑی میں بلوچستان لے گئے، جہاں گاڑی سمیت جلا کر قتل کیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION