12:27 , 9 نومبر 2025
Watch Live

مصنوعی ذہانت کے ذریعے جانوروں کی زبان کا ترجمہ ممکن بنانے کی کوشش

چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائی ڈو نے ایک ایسی اے آئی ایپ پر کام شروع کر دیا ہے جو جانوروں کی آوازوں اور رویّے کو انسانوں کی زبان میں ترجمہ کر سکے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بائی ڈو نے اس ٹیکنالوجی کے لیے دسمبر 2024 میں پیٹنٹ دائر کیا تھا، جسے حال ہی میں چائنا نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن نے شائع کیا ہے۔

یہ نظام جانوروں کی آواز، تاثرات، حرکات اور حیاتیاتی علامات کو ڈیٹا کی صورت میں جمع کر کے ان کے جذبات و احساسات کا تجزیہ کرے گا اور انہیں انسانی زبان میں منتقل کرے گا، تاکہ پالتو جانوروں کو سمجھنا اور ان کا خیال رکھنا مزید آسان ہو جائے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION