08:59 , 9 نومبر 2025
Watch Live

معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، اور اس بہتری کا سہرا وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

اتوار کے روز لاہور میں اپنے حلقے میں ایسٹر کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی میں دونوں رہنماؤں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا، "میں 70 ہزار مسیحی ووٹرز کا نمائندہ ہوں اور میں نے ہمیشہ قومی اسمبلی میں ان کے مسائل اجاگر کیے ہیں۔”

عطا تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹر کی پرخلوص مبارکباد بھی پیش کی اور ان کی ملکی ترقی میں خدمات کو سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION