11:41 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2,400 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,058 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 3,177 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 3,177 ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔ ملک میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 900 روپے اضافے سے 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہو گیا تھا، جب کہ 10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے کا ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION