12:39 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ملک میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کیلئے بڑی خبر

لاہور: عوام کیلئے خوشخبری، 16 اپریل 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254.63 روپے سے کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 8.64 روپے کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 258.64 روپے سے کم ہو کر 250 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ بتائی جا رہی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں مجوزہ رد و بدل کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، جس کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION