07:41 , 11 نومبر 2025
Watch Live

ملیر جیل سے فرار قیدی کو ماں نے خود پولیس کے حوالے کر دیا

کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک کو اس کی والدہ نے خود جیل پہنچا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون نے بیٹے کو نہ صرف سمجھایا بلکہ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اس کی غلطی پر معافی کی درخواست بھی کی۔ قیدی کی والدہ نے کہا کہ میں بیوہ ہوں، یہ میرا سب سے بڑا بیٹا ہے، اسے ایک تصویر کی بنیاد پر سزا ہوئی تھی۔ پیدل چل کر خود اسے واپس لائی ہوں۔

خاتون کا عمل قانون کی پاسداری اور ماں کی تربیت کی مثال بن گیا، جسے سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کی رات کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل میں افراتفری پھیل گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے۔ قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی، اسلحہ چھینا اور فائرنگ بھی کی۔ کئی قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION