12:32 , 27 جولائی 2025
Watch Live

مندر بھی جاؤں گی، نماز بھی پڑھوں گی: نشرت بروچا

نصرت بھروچا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نشرت بروچا نے حالیہ انٹرویو میں اپنے عقیدے، عبادات اور تنقید کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی رائے سے متاثر ہوئے بغیر اپنی عبادات جاری رکھیں گی۔

ایک بھارتی میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نشرت بروچا نے بتایا کہ انہیں اکثر لباس یا مذہبی عقیدے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مگر وہ ان باتوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتیں۔ اداکارہ کے مطابق، "یہ تنقید مجھے مندر جانے یا نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتی، کیونکہ یہ میرا ایمان ہے، اور میں دونوں کام کرتی رہوں گی۔”

انہوں نے کہا کہ وہ تنقید سے نمٹنے کی طاقت اپنی روحانی سوچ سے حاصل کرتی ہیں۔ ان کے مطابق، ان کا خاندان بھی مذہبی آزادی اور انفرادی عقیدے پر عمل کے حق کو اہمیت دیتا ہے۔

 نشرت بروچا نے مزید کہا، "جہاں بھی دل کو سکون ملے، چاہے وہ مندر ہو، گرودوارہ، گرجا گھر یا مسجد، انسان کو وہاں ضرور جانا چاہیے۔ میں دل سے نماز پڑھتی ہوں، اور اگر وقت ملے تو دن میں پانچ وقت کی نماز ادا کرتی ہوں۔”

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ سفر کے دوران بھی اپنی جائے نماز ساتھ رکھتی ہیں، اور جہاں بھی ہوں، عبادت کا اہتمام کرتی ہیں۔ نصرت کا کہنا تھا، "خدا ایک ہی ہے، بس راستے مختلف ہو سکتے ہیں۔ میں ان تمام راستوں کو جاننا اور سمجھنا چاہتی ہوں جو مجھے خدا سے جوڑتے ہیں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION