08:59 , 11 نومبر 2025
Watch Live

مودی اسرائیلی وزیراعظم کی ’ٹیمو کاپی‘ ہے، بلاول بھٹو کا اقوام متحدہ میں بیان

نیویارک: اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ’ٹیمو کاپی‘ قرار دے دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی پہلے گجرات کا قصائی بنا، پھر کشمیر میں ظلم ڈھایا اور اب وہ سندھ تہذیب کو روندنے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت نے کشمیر میں جو پالیسیاں اپنائیں، وہ اسرائیل کے آبادکار ماڈل سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیاں آئی ایس آئی اور را مشترکہ حکمت عملی اپنائیں تو خطے میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

بلاول نے یاد دہانی کرائی کہ کلبھوشن یادیو 2017 سے پاکستان کی حراست میں ہے، اور بھارت نے اب تک پاکستان کے دہشتگردی سے متعلق تحفظات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن بھارت اقوام متحدہ اور عالمی چارٹر سے راہِ فرار اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بھارت اگر امن کا راستہ اپنانا چاہتا ہے تو اسے سنجیدہ مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، جس میں دہشتگردی کا معاملہ بھی شامل ہو۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION