01:01 , 9 نومبر 2025
Watch Live

موسیخیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ، کئی مکانات متاثر، 3 افراد زخمی

موسیخیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ، کئی مکانات متاثر، 3 افراد زخمی

موسی خیل  (بلوچستان): بلوچستان کے ضلع موساخیل میں اتوار کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان کے شمال مغرب میں تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ جھٹکوں کی شدت کم گہرائی پر ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں بھی واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق راراشم کے علاقے میں زلزلے کے باعث دو مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، جبکہ پانچ دیگر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کا کہنا ہے کہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION