01:00 , 28 جولائی 2025
Watch Live

مومن ثاقب، کانز لائنز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے ٹک ٹاکر بن گئے

کراچی: معروف ٹک ٹاک کریئیٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کو ٹک ٹاک کی جانب سے کانز لائنز 2025 میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ اس عالمی تخلیقی میلے میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی ٹک ٹاکر ہوں گے۔

ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والا کانز لائنز میلہ دنیا بھر کے تخلیقی ماہرین، برانڈز، میڈیا لیڈرز اور کریئیٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے، جہاں جدت، مؤثر ابلاغ اور تخلیقی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

مومن ثاقب ٹک ٹاک کے عالمی وفد کا حصہ ہوں گے، جہاں انہیں وی آئی پی نیٹ ورکنگ ایونٹس، برانڈ انگیجمنٹس اور پینل مباحثوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ وہ ٹک ٹاک کی عالمی قیادت اور بین الاقوامی انڈسٹری لیڈرز سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر مومن نے کہا کہ لاہور سے کانز تک کا یہ سفر میرے لیے اعزاز ہے۔ میں پاکستان کی متنوع اور تخلیقی کریئیٹر کمیونٹی کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

یہ پیش رفت اس بات کی غماز ہے کہ ٹک ٹاک مقامی کریئیٹرز کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لیے پُرعزم ہے، اور پاکستانی ٹیلنٹ کے لیے بین الاقوامی مواقع کے نئے دروازے کھول رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION