ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
موٹاپا پاکستانی معیشت پر بھاری بوجھ، سالانہ نقصان 950 ارب روپے تک جا پہنچا

اسلام آباد: ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موٹاپے کی وبا نہ صرف صحت بلکہ معیشت کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے، جس سے ملک کو سالانہ 950 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ نقصان 2030 تک 2.13 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک آگاہی سیشن کے دوران بتایا گیا کہ موٹاپے سے منسلک بیماریاں جیسے ذیابیطیس، ہائی بلڈ پریشر، دل، جگر اور گردے کے امراض میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جو قومی وسائل کو چَٹ کر رہی ہیں۔
پروفیسر رؤف نیازی کے مطابق ملک کی 70 سے 80 فیصد آبادی، بشمول بچے، موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہے۔ اس کی بڑی وجوہات میں جنک فوڈ، میٹھے مشروبات، کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور خوراک اور غیر فعال طرزِ زندگی شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا نہ صرف فالج، دل کے دورے اور بانجھ پن جیسے مسائل کا باعث بن رہا ہے بلکہ یہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر ممتاز علی خان نے بچوں میں بڑھتے ہوئے موٹاپے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین موٹے بچوں کو صحت مند سمجھنے کی غلطی کر رہے ہیں، جو کہ ایک خطرناک رویہ ہے۔
ڈاکٹر محمد علی عارف نے تجویز دی کہ سفید چینی، بیکری مصنوعات، میٹھے مشروبات اور پراسیسڈ فوڈ پر بھاری ٹیکس عائد کیے جائیں تاکہ ان کے استعمال کو محدود کیا جا سکے۔
ماہرین نے زور دیا کہ معاشرتی بہتری کے لیے سادہ طرزِ زندگی، متوازن خوراک، جسمانی سرگرمیاں اور صحت مندانہ عادات کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
15 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…15 گھنٹے پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…17 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…17 گھنٹے پہلے

کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں چاندی برآمد کرلی۔ کسٹمز حکام نے…4 گھنٹے پہلے
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا…4 گھنٹے پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…15 گھنٹے پہلے

اسلام آباد خودکش دھماکا: اقوام متحدہ کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
اقوام متحدہ نے اسلام آباد خودکش دھماکا کی سخت مذمت…1 گھنٹہ ago
کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے…4 گھنٹے ago
پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے، 6 رنز سے کامیابی
راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون…4 گھنٹے ago
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے…4 گھنٹے ago














