03:30 , 11 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان سے شکست کا غصہ، مودی سرکار نے مٹھائیوں کے نام سے لفظ پاک ہٹا دیا

نئی دہلی: پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی ناکامی کے بعد بھارت نے اپنی ضد اور دشمنی کو ایک نرالا رخ دیتے ہوئے دو مشہور مٹھائیوں ’میسو پاک‘ اور ’موتی پاک‘ کے ناموں سے لفظ "پاک” ہٹا دیا ہے۔ اب ان کے نئے نام بالترتیب ’میسو شری‘ اور ’موتی شری‘ رکھے گئے ہیں۔

یہ قدم پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں بھارتی فضائی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر پاکستان نے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کا یہ اقدام اس کی ذہنی شکست اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی شہری بھی اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جب کہ پاکستانی صارفین طنز کر رہے ہیں کہ "نام بدلنے سے حقیقت نہیں بدلتی”۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ایسی علامتی اور غیرسنجیدہ حرکت کی ہو، مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسی حرکات سے نہ زمینی حقیقت بدلے گی، نہ پاکستان کی عزت میں کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION