08:19 , 8 نومبر 2025
Watch Live

مکہ مکرمہ میں دفاعی میزائل سسٹم نصب، مسجد الحرام کی فضائی نگرانی جاری

مکہ مکرمہ: سعودی وزارتِ دفاع نے زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم مکہ مکرمہ میں نصب کر دیا ہے، جس کا مقصد حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

وزارت نے میزائل سسٹم کی تصاویر بھی جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز کا مشن "خدا کے مہمانوں کی حفاظت” ہے۔

دوسری جانب، فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مسجد الحرام اور گردونواح کی فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی ایئر فورس سیکیورٹی، لاجسٹک اور امدادی آپریشنز میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔

کمانڈر ایئر فورس حج مشن کے مطابق، ایئر فورس فضائی نگرانی، مریضوں کی منتقلی اور اہم آلات کی ترسیل میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION