10:52 , 27 جولائی 2025
Watch Live

میٹا کا فیس بک میں بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

اگر آپ کو فیس بک پر اسپام پوسٹس زیادہ نظر آتی ہیں تو یہ صرف آپ کا وہم نہیں۔ میٹا نے اعتراف کیا ہے کہ فیس بک فیڈ میں غیر متعلقہ اور خلل ڈالنے والی پوسٹس کی تعداد بڑھ گئی ہے، جس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جا رہا ہے۔

میٹا کے مطابق، وہ ان صارفین کی پوسٹس کی رسائی محدود کر دے گا جو طویل، بے ربط یا گمراہ کن کیپشن استعمال کرتے ہیں۔ ایسے صارفین فیس بک سے آمدنی کے اہل بھی نہیں ہوں گے۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ اسپام نیٹ ورکس اور جعلی کمنٹس پر سخت کارروائی کی جائے گی، اور ایسی پوسٹس کو فروغ دینے والے پیجز کو بند کر دیا جائے گا۔ ایک نیا فیچر بھی آزمائش کے مرحلے میں ہے جس سے صارفین گمنام رہ کر کمنٹس کو ڈاؤن ووٹ دے سکیں گے۔

یہ اقدامات فیس بک کو نوجوانوں کے لیے مزید پرکشش بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ حال ہی میں ‘فرینڈز ٹیب’ کو واپس لایا گیا ہے اور مارک زکربرگ فیس بک کو اس کے پرانے انداز میں بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ وہ اوریجنل مواد تخلیق کرنے والے صارفین کو ترجیح دے گا اور ان کا درجہ بڑھایا جائے گا۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION