07:07 , 9 نومبر 2025
Watch Live

میکرون کاغذ پر فلسطین کو تسلیم کریں گے، ہم زمین پر یہودی ریاست بنائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور دیگر یورپی رہنماؤں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا، تو اسرائیل مغربی کنارے میں باقاعدہ "یہودی ریاست” قائم کر دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کاٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ میکرون اور ان کے اتحادی فلسطینی ریاست کو کاغذ پر تسلیم کریں گے، جبکہ اسرائیل زمین پر یہودی ریاست کی بنیاد رکھے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں نئی 22 بستیوں کا قیام اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کو مجبوراً امریکی ایلچی وٹکوف کی پیشکش قبول کرنی ہوگی، یا پھر اپنے خاتمے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

فرانسیسی صدر میکرون نے حال ہی میں سنگاپور میں کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ سیاسی تقاضا بھی۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کے انسانی بحران کے حل کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو یورپی ممالک کو اسرائیل کے خلاف اجتماعی مؤقف اور ممکنہ پابندیوں پر غور کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION