04:14 , 10 نومبر 2025
Watch Live

نان فائلرز کیلئے خوشخبری، حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کے لیے بینک سے کیش نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کی تجویز منظور کر لی۔

اجلاس کی صدارت سید نوید قمر نے کی، جس میں کمیٹی نے نان فائلرز پر یومیہ 75 ہزار روپے نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کرنے کی بھی منظوری دی۔

چیئرمین ایف بی آر نے تجویز دی کہ کیش نکالنے پر ٹیکس ایک فیصد کر دیا جائے، تاہم کمیٹی نے عوام پر اضافی بوجھ کی مخالفت کی۔

دیگر ٹیکس تجاویز میں سالانہ آمدن 6 سے 12 لاکھ روپے پر ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کی تجویز منظور۔ کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION