ویب ڈیسک
|
7 مہینے پہلے
پی آئی اے کی نجکاری، چھ ہزار نو سو ملازمین کا کیا ہوگا؟

اسلام آباد: مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال کی آخری سہ ماہی میں کی جائے گی، تاہم 6900 ملازمین کا مستقبل محفوظ رہے گا۔
محمد علی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں کسی صوبائی حکومت کا حصہ نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی بیرون ملک حکومت سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ نجکاری کے حوالے سے مڈل ایسٹ میں روڈ شو کیے جائیں گے، مگر حکومت ٹو گورنمنٹ خریداری ممکن نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ایئرلائن اور معیشت دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگی، اور لندن روٹ بحال کر لینے سے خریدار کمپنی کو پہلے سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ اس سے قومی ایئرلائن کی منافع کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔
مشیر نجکاری نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے خود جہازوں کی مرمت، انجن کی خریداری اور ادائیگیاں کر رہا ہے، اور خریداروں کو 80 فیصد تک حصص دینے کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ انہیں 5 سال تک ٹیکس کی رعایت بھی ملے گی۔
وفاقی مشیر نے کہا کہ پی آئی اے کے خریدار کنسورشیم کا سربراہ تبدیل کر سکتا ہے، اور حکومتی اصلاحات سے مالی حالت بہتر ہو رہی ہے جس کے باعث بولی کی رقم میں اضافے کا امکان ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی آئی اے کے 6900 ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہیں، اور بولی دینے والوں کو 60 دن کا وقت دیا جائے گا تاکہ وہ حسابات کی جانچ پڑتال کر سکیں۔
محمد علی نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں ماضی کی غلطیوں سے سیکھا گیا ہے، اور ایئرلائنز کے علاوہ دیگر پارٹیوں کیلئے چند سال کے ریونیو کی شرط رکھی جائے گی۔
مشیر نجکاری نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کی بولی دینے والی کمپنی کیلئے ضروری ہے کہ اس کا 2 سال کا ریونیو 200 ارب اور 3 سال پہلے کا 100 ارب ہو۔ کمپنی کے پاس 30 ارب روپے کا کیش یا شیئرز ہونا ضروری ہے، اور اس کا آڈٹ بین الاقوامی یا اسٹیٹ بینک کی منظور شدہ فرم سے کرایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق شرائط میں ترمیم کی گئی ہے اور سرمایہ کاروں کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں، جب کہ جہازوں کی خریداری یا لیز پر عائد 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کر دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…5 گھنٹے پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…6 گھنٹے پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…1 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…1 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی…4 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…5 گھنٹے پہلے
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…13 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…18 گھنٹے پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2…4 گھنٹے ago
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری…5 گھنٹے ago
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے…6 گھنٹے ago
چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی…7 گھنٹے ago















