05:16 , 9 نومبر 2025
Watch Live

نکولس پورن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر نکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

29 سالہ پورن نے 2016 میں پاکستان کے خلاف ڈیبیو کیا اور 167 بین الاقوامی میچز کھیلے، جن میں 61 ون ڈے اور 106 ٹی20 شامل ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میں 1983 رنز بنائے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پورن نے لکھا کہ میرا بین الاقوامی سفر ختم ہو رہا ہے، مگر ویسٹ انڈیز کرکٹ سے میری محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔

پورن نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ دسمبر 2024 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 میں کھیلا، جبکہ وہ ورلڈ کپ 2023 کوالیفائرز کے بعد ون ڈے فارمیٹ سے بھی باہر ہو چکے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION