11:41 , 9 نومبر 2025
Watch Live

باہمی اتفاق کے بغیر نئی نہر نہیں بنے گی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ صوبوں کی باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر آج پیپلزپارٹی وفد سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، اور وفاقی و صوبائی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ "وفاق سب سے مقدم ہے۔” جیسے ماضی میں کالا باغ ڈیم پر صوبوں، خاص طور پر سندھ نے تحفظات ظاہر کیے، ویسے ہی نہری منصوبے بھی صوبائی اتفاق رائے سے ہی آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہروں پر کوئی پیش رفت صوبوں کی مکمل ہم آہنگی کے بغیر نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی (جمعہ) کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں وفاقی حکومت کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION