11:16 , 27 جولائی 2025
Watch Live

واشنگٹن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی ملاقات

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کرکٹ کے بعد کھیلوں کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے فیفا کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جسے جیانی انفینٹینو نے خوشی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا وعدہ کیا۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ فیفا کے صدر رواں سال نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION