09:26 , 8 نومبر 2025
Watch Live

کرنل صوفیہ کیس: سپریم کورٹ نے بی جے پی وزیر وجے شاہ کی معافی مسترد کردی

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر بی جے پی رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کی معافی مسترد کر دی ہے، اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی (خصوصی تحقیقاتی ٹیم) تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وجے شاہ کی معافی غیر سنجیدہ اور غیر مخلصانہ ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ پر مشتمل بینچ نے کہا: "آپ نے نازیبا زبان استعمال کی، اور اب صرف عدالت کے دباؤ پر معافی مانگ رہے ہیں۔ یہ رویہ کسی عوامی نمائندے کے شایانِ شان نہیں۔”

عدالت نے مدھیہ پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تین سینئر آئی پی ایس افسران پر مشتمل ایس آئی ٹی، جن میں ایک خاتون افسر بھی شامل ہوں گی، جو مدھیہ پردیش سے باہر سے مقرر کی جائے گی۔

ایس آئی ٹی کو 28 مئی تک ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION