08:37 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے، ورنہ ملک گیر ہڑتال ہوگی، ٹرانسپورٹرز

کراچی: ملک بھر کی ٹرانسپورٹر تنظیموں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بجٹ کی منظوری سے قبل ودہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد اضافے (4 سے 6 فیصد) کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی جائے گی۔

فیڈریشن ہاؤس کراچی میں فلیٹ آپریٹرز ایسوسی ایشن، آل پاکستان کار کیریئرز ایسوسی ایشن، کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ٹیکس اضافہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری پر "خودکش حملہ” ہے، جو پہلے ہی بھاری ٹیکسوں، ناجائز سرکاری وصولیوں اور مہنگے ٹول ٹیکس سے متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز جی ڈی پی میں 12.5 فیصد اور روزگار میں 6 فیصد حصہ ڈالتے ہیں، اور موجودہ صورتحال میں کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ متعدد ٹرانسپورٹرز غیر دستاویزی معیشت کی طرف جا رہے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ کا بہانہ بنا رہی ہے، مگر ہم مزید بوجھ برداشت نہیں کریں گے۔ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو 3.5 لاکھ رجسٹرڈ ٹرکوں کا پہیہ رک جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION