08:28 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

لندن: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا فائنل کل 11 جون سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

پیٹ کمنز آسٹریلیا اور ٹیمبا باوما جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3.6 ملین ڈالر انعام ملے گا، جبکہ ہارنے والی ٹیم 2.16 ملین ڈالر کی حقدار ہوگی۔ باووما نے کہا کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا سے مرعوب نہیں ہے اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اب تک صرف ایک آئی سی سی ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ آسٹریلیا چھ ون ڈے ورلڈ کپ سمیت متعدد ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION