03:04 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے فائنل کے لیے ریکارڈ 5.76 ملین ڈالر انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3.6 ملین ڈالر اور رنرز اپ کو 2.16 ملین ڈالر ملیں گے۔ فائنل 11 جون کو لارڈز، لندن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 14.4 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔

چوتھی پوزیشن پر موجود نیوزی لینڈ کو 12 لاکھ ڈالر، انگلینڈ کو 9.6 لاکھ ڈالر، سری لنکا کو 8.4 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔ اسی طرح بنگلہ دیش کو 7.2 لاکھ ڈالر، ویسٹ انڈیز کو 6 لاکھ ڈالر جبکہ پاکستان کو 4.8 لاکھ ڈالر ملے گے۔

آئی سی سی کے مطابق انعامی رقم پچھلے ایڈیشنز کے مقابلے میں دوگنی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION